افغانستان کے سرحدی علاقے سے باجوڑ کی سویلین آبادی پر راکٹ حملے

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

افغانستان کے سرحدی علاقے سے باجوڑ کی سویلین آبادی پر راکٹ حملے، کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق راکٹ باجوڑ کے سرحدی علاقوں ملا کلی اور لغڑئ بازار میں سویلین آبادی پر گرائے گئے ہیں، حملے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔

پاک فوج کی جانب سے مشتبہ مقامات پر بھر پور جوابی کاروئی جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی عرصے سے افغانستان کی سرزمین سے باجوڑ کے سرحدی علاقوں میں دراندازی کی کوشسش کی جا رہی ہے اور سویلین آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی خیال رہے کہ آج جنوبی وزیرستان میں فورسز کے آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے نرگوسا میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا جس میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے جن کی شناخت عثمان علی اور وحید لشتئی کے نام سے ہوئی جب کہ فائرنگ کے دوران ایک دہشت گرد زخمی ہواجسے گرفتار کرلیا گیا۔

قبل ازیں شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے زیر تعمیر پولیس چیک پوسٹ کو بارودی مواد سے اڑا دیا تھا۔