دفتر خارجہ کا کابل میں خواتین ججوں کی ٹارگٹ کلنگکی مذمت

پاکستان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 2 خواتین ججوں کی ٹارگٹ کلنگ کے اقدام کی مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے کہا ہے کہ ہم جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، یہ دہشتگردی کی وحشیانہ کارروائی ہے، جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کی تمام اشکال اور اقسام کی مذمت کرتا ہے، ہم نے بار بار افغانستان میں تشدد اور جنگ بندی میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہمیں پختہ یقین ہے کہ افغان تنازعہ کا کوئی فوجی حل نہیں، ہم تمام فریقوں سے امن عمل کو تیز کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغان امن عمل کو خراب کرنے والوں سے چوکس رہنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پرامن، مستحکم، افغانستان کے لیے پائیدار عزم کا اعادہ کرتا ہے۔