شمالی وزیرستان: شرپسندوں نے پولیس چیک پوسٹ کو اڑا دیا

شمالی وزیرستان میں نامعلوم شرپسندوں نے پولیس چوکی کو دھماکے سے اڑا دیا ہے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ میں زیر تعمیر پولیس چیک پوسٹ کو نامعلوم شرپسندوں نے بارودی مواد لگا کر دھماکے سے اڑا دیا ہے۔

پولیس چیک پوسٹ میرانشاہ کے علاقے دتہ خیل روڈ پر گاؤں احمدخیل بابری اڈہ کے مقام پر تعمیر کی جا رہی تھی کہ رات کی تاریکی میں شرپسندوں نے بارودی مواد لگا کر دھماکے سے چیک پوسٹ کو اڑا دیا۔

خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا مگر چیک پوسٹ کا سٹرکچر مکمل طور پر منہدم ہو گیا۔ شرپسند ارتکاب جرم کے بعد حسب روایت فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔