پاک بحریہ کے تین کموڈورز کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

پاک بحریہ کے تین کموڈورز کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترقی پانے والوں میں کموڈور جاوید اقبال، کموڈور محمد سہیل ارشد اور کموڈور سلمان الیاس شامل ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئر ایڈمرل جاوید اقبال اور ریئر ایڈمرل محمد سہیل ارشد نے 1989ء جبکہ ریئر ایڈمرل سلمان الیاس نے 1990ء میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا۔

ترقی پانے والے افسران پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ یہ افسران پاک بحریہ میں کمانڈ اور اسٹاف کی متعدد اہم ذمہ داریاں بھی سرانجام دے چکے ہیں۔