کرک : انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ سے سیکیورٹی اہلکار شہید

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

نامعلوم افراد کی انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ سے سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں بنوں اور کرک کے سرحدی علاقے تخت نصرتی میں انسداد پولیو مہم جاری تھی کہ نامعلوم افراد ٹیم پر فائرنگ کرکے فرار ہو گئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں انسداد پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگیا۔

ڈی پی اوکرک کا کہنا ہے کہ شر پسندوں کی فائرنگ سے پولیو ٹیم محفوظ رہی ہے، شہید اہلکار کی میت قریبی اسپتال منتقل کردی گئی ہے جبکہ واقعے کی نوعیت جاننے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں بالعموم اور خیبر پختونخوا میں بالخصوص انسداد پولیو کے لیے کئے جانے والے اقدامات کو شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے کئی رضاکار اور پولیس اہلکار جاں بحق بھی ہوئے ہیں۔