مردان : سی ٹی ڈی کی کارروائی، خطرناک افغاان دہشتگرد گرفتار

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

مردان میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے خطرناک دہشت گرد گرفتار کر لیا ہے۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے انٹیلی جنس اطلاعات پہ مردان کے علاقے ساندہ میں ٹارگٹڈ کارروائی کی۔

جس میں ایک خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ہونے والے دہشت گرد کا تعلق افغان صوبہ ننگرہار سے ہے۔

سی ٹی ڈی نے گرفتار دہشت گرد کو نامعلوم مقام پہ منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس کے مطاب گرفتار دہشت گرد سے 6 کلو بارودی مواد 3 ڈیٹو نیٹر اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔