شمالی وزیرستان کے درپہ خیل قبیلے کا ڈھول کی تھاپ پر احتجاج

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے درپہ خیل قبیلے کا اپنی زمین کے حصول کیلئے احتجاج آج تیسرے روز بھی جاری رہا۔

میرانشاہ پرس کلب کے سامنے مظاہرین نے ڈھول کی تھاپ پر احتجاجی مظاہرہ کیا، قبل ازیں مظاہرین نے ایک جلوس نکالا جس کی قیادت ملک سیف اللہ خان درپہ خیل، شیراللہ خان درپہ خیل اور شیر ولی کررہے تھے۔

مظاہرین نے جلوس کی شکل میں میرانشاہ شہر کی تمام سڑکوں اور بازاروں کا چکر لگایا اور اس دوران حکومت کے خلاف نعرے بازی کی، جلوس نے میرانشاہ پرس کلب کے سامنے جلسے کی شکل اختیار کرلی۔

مظہرین سے خطاب کرتے ہوئے ملک سیف اللہ خان کا کہنا تھا کہ حکومت فیصلے کو جلد عملی جامہ پہنائے ورنہ خون خرابے کی ذمہ داری موجودہ حکومت پر عائد ہو گی۔

اپنے خطاب میں ملک شیرولی خان کا کہنا تھا کہ بازاروں اور مارکیٹوں میں بھی اگر کوئی جانی و مالی نقصان ہوا تو اس کی ذمہ داری بھی موجودہ حکومت پر عائد ہو گی۔

انہوں نے دھمکی دی کہ علاقے میں پولیو کے قطرے اس وقت تک نہیں پلائیں گے جب تک ان کے جائز مطالبات پورے نہیں کیے جاتے۔