خیبرپختونخوا : ونٹر میڈیا سپورٹس گالا کا آغاز

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

خیبرپختونخوا سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ونٹر میڈیا سپورٹس گالا کا دوسرا مرحلہ پشاور سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہو گیا.

وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ کامران خان بنگش نے افتتاح کیا، پشاور پریس کلب کے صدر ایم ریاض، سیکرٹری عمران بخاری، سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز احمد، سیکرٹری عمران یوسفزئی، ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر تحسین اللہ، چیئرمین سپورٹس کمیٹی عظمت اللہ اور دیگر اراکین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مرحلے میں سکواش، ٹیبل ٹینس، اتھلیٹکس، فٹسال، آرچری، ووڈ بال، رسہ کشی اور سائیکلنگ کے مقابلے کرائے جا رہے ہیں۔ گالا میں پشاور کے 150 سے زائد مرد و خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

یہ پہلا موقع ہے کہ سپورٹس رائٹرز کے زیر اہتمام بڑا گالا منعقد کیا جا رہا ہے جس میں 18 ایونٹس کرائے جائیں گے۔