قبائلی ضلع خیبر کے میٹرک پاس طلبہ کی اکثریت داخلے سے محروم

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

قبائلی ضلع خیبر کے ڈگری کالجوں میں سیٹوں کی کمی کے باعث طلبہ کی اکثریت داخلے سے محروم رہ گئی ہے۔

ٹرائبل پریس کے ساتھ گفتگو میں جمرود تحصیل سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے کہا کہ ڈگری کالج جمرود میں سیٹوں کی عدم دستیابی کے باعث طلبہ کی کثیر تعداد فرسٹ اور سیکنڈ ائیر میں داخلہ لینے سے محروم ہوگئے ہیں۔

طلبہ کا کہنا تھا کہ جمرود ڈگری کالج  میں مارننگ شفٹ کی سیٹس فل ہوچکی ہیں اور مزید داخلوں کی گنجائش نہیں ہے جسکی وجہ سے بہت سے طالبعلم داخلے  سے محروم رہ گئے ہیں اور ان کا قیمتی سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب کالج ہٰذا کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ان کے پاس مزید طلبہ کو داخلہ دینے کی گنجائش ہے اور نہ پڑھانے  کے لیے سٹاف۔

جمرود کے علاوہ باڑہ اور لنڈی کوتل تحصیل کے میٹرک پاس طلبہ کو بھی اسی مسئلے کا سامنا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ محکمہ تعلیم داخلے سے محروم طلبہ کیلئے ایوننگ شفٹ کا بندوبست کرے کیونکہ غربت کے باعث وہ نجی کالجوں میں داخلہ نہیں لے سکتے۔