ضلع کرم میں ججز، مجسٹریٹ اور وکلاء کا شجر کاری مہم کا آغاز

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

پشاور ہائی کورٹ کی ہدایت پر ایڈیشنل سیشن جج ضلع کرم سلطان حسین نے جو ڈیشل مجسٹریٹ ولی محمد اور وکلاء کے ہمراہ شجر کاری مہم کا آغاز کیا.

ایڈیشنل سیشن جج ضلع کرم سلطان حسین نے پاراچنار میں دیار کا پودا لگاکر شجر کاری مہم کا آغاز کیا.

اس موقع پر جوڈیشنل مجسٹریٹ ولی محمد، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ضلع کرم کے صدر محمود علی طوری، جنرل سیکرٹری عمر اقبال بنگش، نائب صدر سید فدا حسین اور دیگر وکلاء نے بھی شجر کاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ کورٹ ضلع کرم کے احاطے میں پودے لگائے اور ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دعائیں کی.

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے محمود علی طوری، جنرل سیکرٹری عمر اقبال بنگش نے کہا کہ پودے لگانا ہمارا قومی فریضہ ہے اس لئے عوام کو اس فریضے میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے شجر کاری مہم میں حصہ لے رہے ہیں.

یاد رہے کہ یہ پہلی بار قبائلی اضلاع میں جج اور وکلاء نے  پشاور ہائی کورٹ کی ہدایت پر شجر کاری مہم کا آغاز کیا ہے.