ملک بھر میں موسم کی شدید لہر کے دوران پاراچنار سمیت ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں برفباری شروع ہوگئی ہے.
برفباری سے علاقے کی حسن میں مزید نکھار آگیا ہے اور سیاح سیاحتی مقامات کا رخ کر رہے ہیں۔
جنت نظیر وادی پاراچنار میں موسم سرما کے دوران برفباری کی وجہ سے علاقہ کے حسن میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے اور پہاڑ سفید چادر اوڑھ لیتے ہیں۔
ان خوبصورت قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہونے کیلئے علاقہ کے عوام اور خاص طور پر بیرون اضلاع سے لوگ پاراچنار کا رخ کرتے ہیں۔