قبائلی اضلاع میں پہلے ریسکیو 1122 سٹیشن کا افتتاح ہوگیا

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

خیبرپختونخوا میں انضمام کے بعد قبائلی اضلاع میں پہلے ریسکیو 1122 کے پہلے سٹیشن کا افتتاح کردیا گیا۔ پہلے ریسکیو 1122 سٹیشن کا افتتاح ڈی جی ریسکیو خیبر پختونخوا ڈاکٹر خطیر بدھ کے روز ضلع خیبرکے تحصیل جمرود میں کیا۔

افتتاح کے بعد ڈاکٹر خطیر نے کہا کہ ریسکیو 1122 جدید سہولیات سے آراستہ ہے، ریسکیو 1122 ایمرجنسی کی صورت میں عوام کی ضروریات کو پورا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں ریسکیو کی نئی 1500 اسامیوں پرلوگوں کو بھرتی کیا جائے گا اور قبائلی اضلاع مزید 16 نئے ریسکیو 1122 سٹیشن قائم کئے جائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ قبائلی اضلاع میں ریسکیو 1122 سٹیشنز کے قیام کے لئے 3 ارب روپے کا فنڈ منظور ہوچکا ہے جبکہ ریسکیو سٹیشنز کے قیام سے حادثات کو کنٹرول میں مدد ملے گی۔

ڈی جی ریسکیو نے یہ بھی کہا کہ سٹیشنز کے قیام میں وزیراعلی خیبر پختونخوا خود دلچسپی رکھتے ہیں جبکہ بہتر سروس کی فراہمی کے لئے عوام ریسکیو 1122 کے ساتھ تعاون کریں۔