جنوبی وزرستان میں جنگلات کی کٹائی کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔ جس میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ بڑے پیمانے پر لوگ سرسبز جنگلات کی کٹائی میں مصروف ہیں۔ نئے پاکستان میں جہاں ایک طرف نئے جنگلات اگانے کیلے اربوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں وہاں جنوبی وزیرستان کے قدرتی جنگلات کے ساتھ ساتھ میوادار درختوں کو بھی بے دریغ کاٹا جارہا ہے۔
محکمہ جنگلات ڈی سی ساوتھ وزیرستان اس معاملے میں بلکل خاموش ہیں اس کے علاوہ ایم این اے جمالدین اور ایم پی اے اعصام الدین بھی اس معاملے میں خاموش ہیں۔