ضلعی انتظامیہ خیبر کی طرف سے طلباء میں پچاس لاکھ روپے کے وظائف تقسیم

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

ضلع خیبر تحصیل باڑہ گورنمنٹ ہائی سکول کوہی شیر حیدرباڑہ میں ضلعی انتظامیہ کے جانب سے ضلع خیبر کے 210 طلباء میں سکالرشپ تقسیم کیا گیا ۔

اس موقع پر ڈی سی خیبر محمود اسلم مہمان خصوصی تھے ۔پروگرام میں ایم این اے اقبال افریدی سنیٹر میرضا، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر جدون وزیر کے علاوہ طلباء و طالبات اور علاقے کے مشران نے شرکت کی ۔

پروگرام میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 107 فی میل اور 103 میل طلباء میں سکالرشپ تقسیم کیا گیا ۔سکالرشپ میں نقد رقم کے ساتھ ٹیلنٹ سرٹیفیکٹ دیئے گئے ۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب مقررین نے کہا کہ سکالرشپ دینا خوش آئند ہے اور اس سے پسماندہ علاقے کے طلباء کی مالی مشکلات میں کمی آئے گی ۔

انہوں نے کہا کہ ضلع خیبر کی تعلیمی اداروں سہولیات کا جو فقدان ہے ان کے خاتمے کےلئے ہم پر عزام ہے کیونکہ تعلیم ہی کے ذریعے سے اس دور میں ترقی ممکن ہے اور تعلیم کے بغیر کوئی بھی ترقی نہیں کر سکتا ۔

اس موقع پر علاقے کے مشران نے سکالرشپ دینے پر ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر جدون وزیر کے تعلیمی میدان میں انقلابی تبدیلیوں پر ان کے کارکردگی کو سراہا ۔