پاک چین بارڈر خنجراب پاس کو دس روز کیلئے کھول دیا گیا

پاک چین سرحد خنجراب پاس کو دس روز کیلئے کھول دیا گیا۔

اس دوران چین میں پھنسے پاکستانی تاجروں کے کنٹینرز کو لایا جائے گا تاہم سیاحوں کے داخلے پر پابندی ہوگی۔

پاکستان اور چین کے مابین دوطرفہ معاہدے کے تحت پاک چین سرحد ہر سال یکم دسمبر سے یکم اپریل تک بند رکھی جاتی ہے۔

سطح سمندر سے پانچ ہزار میٹر بلند سرحد پر دسمبر جنوری اور فروی کے مہینوں میں شدید برفباری ہوتی ہے جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹیشن ممکن نہیں رہتی، اسی لیے پاکستان اور چین نے ایک معاہدے کے تحت یکم دسمبر سے یکم اپریل تک سرحد کو بند رکھنے پر اتفاق کر لیا تھا۔

تاہم کرونا وائرس کی وجہ سے رواں سال کا پورا دورانیہ سرحد بند رہی۔ یاد رہے کہ کرونا وائرس کے بعد سرحد بند ہونے سے چین میں پاکستانی تاجروں کے سینکڑوں کنٹینرز پھنسے ہوئے ہیں۔