ضلع مہمند میں پولیو مہم کیلئے تمام تحصیلوں میں آگاہی پروگرامز کا سلسلہ جاری

ضلع مہمند میں 26 اگست سے شروع ہونے والی پولیو مہم کیلئے تمام تحصیلوں میں آگاہی پروگرامز کا سلسلہ جاری۔

24 اگست تک عوام میں پولیو مہم کی اہمیت کے حوالے سے یہ تقریبات جاری رہیں گے۔  26 اگست سے شروع ہونے والی پولیو مہم میں 93015 بچوں کو قطرے پلائیں جائینگے۔ غلنئی جرگہ ہال کے مرکزی تقریب میں انتظامیہ، محکمہ صحت، علمائے کرام اور مشران کی شرکت۔

قبائلی ضلع مہمند غلنئی جرگہ ہال میں محکمہ صحت، کام نیٹ Com net اور مقامی انتظامیہ کے تعاون سے پولیو قطروں کی اہمیت اور پولیو کے خلاف منفی پروپیگنڈے کے حوالے سے ایک آگاہی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید سیف الاسلام، اے سیز وسیم اختر، اصغر علی، ایف ایس ایم او ڈاکٹر پرویز اقبال، ڈی ایم ایس ڈاکٹر عمر زادہ، ڈی ایچ سی ایس او محمد یونس، مولانا شبیر احمد، مولانا عبدالحق کے علاوہ قبائی مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر ایف ایس ایم او ڈاکٹر پرویز اقبال نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع کے تمام تحصیلوں میں پولیو کے خلاف منفی پروپیگنڈے کے حوالے سے آگاہی پروگرامز منعقد کئے ہیں اور یہ سلسلہ 24 اگست تک جاری رہیگا۔ انہوں نے کہا کہ 26 اگست سے 29 اگست تک پولیو مہم کے دوران 93015 پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو قطرے پلائیں جائیں گے۔ جس کیلئے 386 موبائل ٹیمیں، 30 فیکس، 8 ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دیئے جائینگے۔

اس موقع پر قبائلی مشران، علمائے کرام اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید سیف الاسلام نے علاقے کے عوام پر زور دیا کہ پشاور واقعہ کے بعد پولیو قطروں کے بارئے میں غلط اور منفی پروپیگنڈے پھیل چکے تھے۔ تاہم آگاہی پروگراموں اور علاقے کے لوگوں کے تعاون سے کافی حد تک منفی پروپیگنڈوں کا اثر کم ہو چکا ہے۔

انہوں نے عوام پر زور دیا کہ آنے والے مہم میں پولیو ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔ پروگرام کے آخر میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے بچوں کو پولیو قطرے پلاء کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔