کرک کا مشہود عالم ہالی ووڈ فلم کا ہیرو

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے مشہود عالم کو دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹری ہالی وڈ میں ہیرو کا کردار مل گیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے ضلع کرک کے رہائشی اور جمناسٹک کے کھلاڑی مشہود عالم  5 سال قبل امریکا منتقل ہوئے۔

مشہود نے ہالی وڈ کی ایکشن تھرلر شارٹ فلم ’دی کیور‘ میں مرکزی کردار ادا کیا ہے جس میں وہ دنیا کو خطرناک وائرس پھیلانے والے گینگ سے بچاتے ہوئے نظر آئیں گے۔

ہالی وڈ کی یہ ایکشن فلم آئندہ سال ریلیز کی جائے گی لیکن اس کے پہلے ٹیزر نے ہی مداحوں میں تجسس کو مزید بڑھا دیا ہے۔

فلم کی مرکزی کاسٹ میں مشہود کے ساتھ ساتھ گلین بیگرلے شامل ہیں جبکہ فلم کی ہدایتکاری کے فرائض احمیت اتالے نے سر انجام دیے ہیں۔

پاکستانی ہیرو مشہود کا کہنا ہے کہ ہالی وڈ فلموں میں ولن کا کردار پسند ہے اور وہ فلموں میں ولن کا کردار کرنے کے خواہشمند ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی فلمیں اچھی ہیں اور وہ ان میں نہ صرف کام کرنے کیلئے تیار ہیں بلکہ ہدایتکاری کی پیشکش کی گئی تو وہ فلموں میں کچھ نیا لانے کی بھی کوشش کریں گے۔