جنوبی وزیرستان : پہلی مرتبہ یوم معذور کی تقریب کا انعقاد

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

دنیا بھرکی طرح جنوبی وزیرستان میں بھی پہلی مرتبہ وزیرستان معذور فاونڈیشن نے یوم معذور کی تقریب کا انعقادکیا۔

تقریب کا انعقاد ڈپٹی کمشنر جرگہ ہال جنوبی وزیرستان ٹانک میں کیاگیا جس میں درجنوں قبائلی مشران اور سینکڑوں کی تعداد میں معذوں نے شرکت کی

تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمیشنر جنوبی وزیرستان خالداقبال خٹک تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوے سنیٹر مولاناصالح شاہ قریشی, ملک نورخان, ملک معسوداحمد, ملک راپاخان, اور دیگر نے کہا کہ ہم اپنی جانب سے ہر فورم پر معذور فاونڈیشن کے لئے آواز اٹھائینگے اور اپنی جانب سے مالی معاونت کا اعلان کیا

اس موقع پر چئرمین وزیرستان معذور فاونڈیشن جاوید محسود نے یقین دلایا کہ معذور فاونڈیشن کی پلیٹ فارم کبھی بھی کسی سیاست مقاصد کے لئے استعمال نہیں کیا جائیگا

وزیرستان معذور فاونڈیشن کے صدر ممتاز نے مطالبہ کیا کہ جنوبی وزیرستان وار زون رہاہے اس وجہ سے معذوروں کی اکثریت بم دھماکوں, لینڈ مائنز سے متاثرہ افراد پر مشتمل ہیں ان کے علاج معالجے اور دیگر سہولیات کے لئے ایک معذور فاونڈیشن کمپلکس کاقیام محسود ایریا میں عمل میں لایا جائے تاکہ وہ اس مستفید ھوسکے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوے ڈپٹی کمیشنر جنوبی وزیرستان خالد اقبال خٹک نے منتظمین معذور فاونڈیشن کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے اپنی مدداپ کے تحت جو کردار اور خدمات کئے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی جبکہ تمام معذوروں کے لئے ڈس ایبل سرٹیفیکٹ بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے .

یاد رہے کہ انہوں نے  اپنی جانب سے ہر فورم پر ان کے لئے اواز اٹھایا جائیگا کیونکہ معذور افراد خصوصی لوگ ہیں تقریب کے اختتام پر معذور افراد میں ڈس آیبل سرٹیفیکٹس تقسیم کر دئے گئے۔