عالمی دن : پشاور میں خصوصی افراد کا احتجاج

صوبائی دارالحکومت پشاور میں خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلٰی گونگے بہرے افراد کیلئے اسپیشل پیکیج کا اعلان کریں، 2015ء میں وزیراعلٰی پرویز خٹک نے گونگے افراد کو کوٹے کے مطابق چار فیصد روزگار کا وعدہ کیا، 1992ء سے 2020ء تک ڈائریکٹرز سوشل ویلفیئر کی ناانصافیاں برداشت کر رہے ہیں.

معذور افراد کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں نظر انداز کرکے نوکریوں میں اپنے کوٹے کے مطابق حصہ نہیں دیا گیا، گونگے بہرے افراد کیلئے صحت کارڈ فوری طور پر جاری کئے جائیں.

انہوں نے کہا کہ  تمام گونگے بہرے افراد کو ملازمت کی بالائی حد عمر میں 20 سال کی رعایت دی جائے، گونگے بچوں کے سکولوں میں تعینات اساتذہ اسپیچ تھراپی اور اشاروں کی زبان سے نابلد ہیں، تربیت یافتہ اساتذہ بھرتی کئے جائیں۔