باجوڑ : جماعت اسلامی یوتھ کا صدائے امن مرکز کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

سی ایف سی سنٹر صدائے امن مرکز لرخلوزو باجوڑ کے سامنے جماعت اسلامی یوتھ کا احتجاجی مظاہرہ ہوا۔

احتجاجی مظاہرہ صدائے امن مرکز لرخلوزو باجوڑ میں ناقص انتظامات، کرپشن، خواتین کی ہراسمنٹ اور بے پردگی کے فروغ کے خلاف ہوا

احتجاجی مظاہرے میں مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سی ایف سنٹر میں تمام عمل سے پیچیدگیاں ختم اور آسان تر بنایا جائے۔

جماعت اسلامی یوتھ باجوڑ جنرل سیکرٹری، غلام الرحمان نے اپنے خطاب میں سی ایف سنٹر کو ہر تحصیل میں قائم کرنے اور موجودہ بد اخلاق اور کمزور انتظامیہ تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا.

انہوں نے لرخلوزو سنٹر میں تعینات سپروائزر کو نااہلی قرار دیتے ہوے تمام سنٹرز میں خواتین سٹاف کے تعیناتی میں اضافے کا بھی مطالبہ کیا جس سے خواتین سے بائیو میٹرک تصدیق بھی ممکن ہو سکے گی۔

انہوں نے موبائل سنٹرز یعنی MRV سنٹرز پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موبائل سنٹرز کو گاؤں گاؤں تک رسائی کرکے ڈور سٹپ پر یہ سہولت فراہم کی جائے۔

جنرل سیکرٹری، غلام الرحمان نے مطالبہ کیا کہ گرانٹ میں اضافہ اور اسکو باقاعدگی سے ہر ماہ ادا کی جائے جبکہ ہر قسط کے ادائیگی کے لئے بائیو میٹرک کا شرط ختم کیا جائے۔

انہوں نے آخری مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ نئے بچوں کو ایڈ کرنے کے لئے بائیومیٹرک کا شرط ختم کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ فائدہ اٹھا سکے