زرعی کھادوں پر سبسڈی دینے کیلئے 1000 ملین روپے مختص

خیبر پختونخوا کے کا شتکاروں کو زرعی کھادوں پر سبسڈی دینے کے لئے وفاقی حکومت نے 750ملین جبکہ صوبائی حکومت نے 250 ملین روپے مختص کر دیئے ہیں جس میں کاشتکار کو ڈی اے پی اور پوٹاش کی ایک بوری پرایک ہزار روپے سبسڈی دی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار ضلعی ڈائریکٹر محکمہ زراعت شعبہ توسیع عبدالقیوم نے ضلع مردان کے ماڈل فارم سنٹر میں رجسٹرڈ کھاد ڈیلرز کی رہنمائی کے لئے ایک ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی کاشتکاروں کو کھادوں پر سبسڈی دینے کا مقصد کمزور کاشتکاروں کو معیاری کھاد استعمال کرنے کے لئے ہیں اور معیاری کھاد کی استعمال سے پیداوار میں اضافہ ہو گا۔

انہوں نے کھاد ڈیلرز کو بتایا کہ ایک شناختی کارڈ پر کاشتکار ایک بوری سے پانچ بوری کھاد ڈی اے پی اور پوٹاش لے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کھاد ڈیلروں کو تاکید کی کہ سبسڈی کا نظام کو شفاف رکھے اور غیر معیاری کھاد کی فروخت سے اجتناب کریں۔