ڈی آئی خان : دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام

حساس اداروں نے ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا کر بھاری مقدار میں اسلحہ و بارودی مواد برآمد کر لیا ہے۔

حساس اداروں نے سکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر ٹانک کے علاقہ پینگ ایریا میں تحریک طالبان ہاکستان کے خلاف آپریشن کیا۔ جس میں TTP کے دہشت گرد بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

سکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراو کرکے سرچ آپریشن کیا، جس میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر لیا۔

جس میں 2 عدد خودکش جیکٹس، 70 کلو گرام بارود، 2 عدد اینٹی ٹینک مائن، 2 عدد آئی ای  ڈیز، 10 مارٹر گولے، 1 راکٹ لانچر اور 30 راکٹ لانچر گولے، 12.7 گن کے 350 راونڈ اور اس کے علاوہ ڈیٹونیٹر، ڈیٹونیٹر کارڈ ریسور، انٹینے، تاریں، خودکش گاڑی کے پارٹس شامل ہیں۔

اس سامان کو قبضہ میں لیکر ناکارہ بنا دیا گیا۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں نے کافی مقدار میں اسلحہ اور ایمونیشن اکٹھا کیا ہوا تھا، جو کہ ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تخریب کاری کے لیے استعمال ہونا تھا۔

حساس اداروں نے اطلاع ملتے ہی بر وقت کارروائی عمل میں لاکر علاقے کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹی ٹی پی کے دہشت گرد بڑے خودکش حملے کیلئے ایک بڑی گاڑی تیار کر رہے تھے، مگر انٹیلی جنس اطلاع پہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے تمام مواد ریکور کر لیا جبکہ دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔