پشاور : ٹرائبل یوتھ موومنٹ کے نوجوانوں کا احتجاجی مظاہرہ

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

ٹرائبل یوتھ موومنٹ کے نوجوانوں نے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرے کی قیادت خیال زمان، ادریس خان، مصباح الدین، آمین اللہ، شاہ نواز خان اور دیگر عہدیدران کر رہے تھے۔ مظاہرے میں بڑی تعداد میں قبائلی طلباء، نوجوانوں اور سول سوسائٹی نے شرکت کی۔

اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں تعلیمی ادارے اور ہاسٹلز بند کر دیئے گئے تو قبائلی طلباء کیا کرینگے۔ قبائلی اضلاع میں موبائل نیٹ ورک تک نہیں تو انٹرنیٹ نہ ہونے کی وجہ سے ہم آن لائن کلاسز اور امتحانات کس طرح دینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ قبائلی طلباء کیساتھ سراسر ظلم اور ناانصافی ہے، فوری طور پر قبائلی اضلاع میں 3G 4G کو بحال کیا جائے۔

ٹرائبل یوتھ موومنٹ کے رہنماوں نے کہا کہ مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو قبائلی طلباء اور نوجوان ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں پر مجبور ہونگے۔