صوابی : اراضی تنازعہ پر فائرنگ سے 8 افراد جاں بحق

صوابی کے علاقہ چھوٹا لاہور میں اراضی تنازعے پر فائرنگ سے 8 افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

نمائندہ تی این این کے مطابق چھوٹا لاہور میں سابق ایم پی اے سردار علی کے حجرے میں ایک جرگہ ہو رہا تھا جس کے دوران زبانی تکرار پر فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد یار حسین کے جبکہ 5 افراد چھوٹا لاہور کے موقع پر دم توڑ گئے۔

ڈی پی او کے مطابق فریقین کے مابین سابقہ ایم پی اے سردار علی کے حجرے میں جائیداد کے سلسلے میں جرگہ ہو رہا تھا، اس دوران فائرنگ سے چھ لوگ مارے گئے جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا، فائرنگ کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعہ کی تفتیش شروع کر دی۔