بی آرٹی بسوں میں ماسک نہ پہننے پر 14 مسافر جرمانہ

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بی آر ٹی بسوں میں سفر کے دوران سیفٹی ماسک نہ پہننے والے 14 مسافروں پر جرمانہ کر دیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر میں کورونا کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری ہیں اور رنگ روڈ پر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دو دکانیں سیل کر دی گئی ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق بی آر ٹی بسوں میں دوران سفر سیفٹی ماسک نہ پہننے پر 14 سواریوں کو بھی جرمانہ کیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ نے عوام سے بی آر ٹی بسوں اور بازاروں میں سیفٹی ماسک کا استعمال یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حکومتی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں کارروائی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے دوران پاکستان میں وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے عوام کو ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کا کہا گیا ہے۔