جنوبی وزیرستان : انسپکٹر جنرل فرنٹئیر کور ساوتھ کا کیڈٹ کالج کادورہ کیا.

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

جنوبی وزیرستان میں  انسپکٹر جنرل فرنٹئیر کور ساوتھ کے پی عمر بشیر نے کیڈٹ کالج واناکادورہ کیا.

دورے کے موقع موسی نیکہ آڈیٹوریم ہال کیساتھ ساتھ 2نئے ہاسٹلز کا افتتاح کیا۔ فیڈرل بورڈ میں پوزیشن لینے سمیت دیگر سپورٹس سے وابستہ سرگرمیوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کیے۔

اس موقع پر آئی جی ایف سی ساؤتھ نے تقریب سے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ وزیرستان کے پسماندہ علاقوں میں بہتر تعلیمی سہولیات نہ ھونے کے برابر تھیں لیکن کیڈٹ کالج وانا اور سپنکئی کیڈٹ کالج میں تعلیم کا سلسلہ شروع ھوا تو کافی بہتری آئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیڈرل بورڈ میں دس پوزیشن ہولڈرز میں سے چھ کا تعلق وانا کیڈٹ کالج سے ہیں جو قابل فخر بات ہے انھوں نے کہا کہ کیڈٹ کالج وانا نے طلباء کے لیے شاندار ماحول میسر کیا ہے۔

اسکے علاوہ آئی جی ایف سی ساوتھ نے بہترکردگردگی پر کالج کے اساتذہ میں بھی شلیڈ تقسیم کئے.

اس موقع پر کالج کے پرنسپل اور دیگر تمام سٹاف نے آئی جی ایف سی ساوتھ عمربشیر کا شکریہ اداکیا کہ انہوں نے کیڈٹ کالج وانا کا دورہ کیا طلباء اور کالج سٹاف کی حوصلہ افزائی کی۔