پاراچنار : اسسٹنٹ کمشنر کے صدارت میں واپڈا حکام اور عمائدین کا اجلاس

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

پاراچنار میں بجلی کی طویل ترین لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام شدید عذاب میں مبتلا ہیں، تاہم حکومت کی جانب سے اقدامات کی یقین دہانی بھی کرائی جا رہی ہے۔

آج اسسٹنٹ کمشنر اپر کرم زاہد یونس کے صدارت میں واپڈا حکام اور عمائدین کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بجلی لوڈشیڈنگ اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس میں واپڈا حکام کو ہدایت کی گئی کہ ایمرجنسی بنیادوں پر لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے اقدامات یقینی بنائے۔ واضح رہے کہ اپر کرم میں بجلی کی فراہمی کی صورتحال انتہائی ناقص ہے۔