ضلع باجوڑ : پانچ روزہ ڈیجیٹل مارکٹینگ ورکشاپ اختتام پزیر

قبائلی ضلع باجوڑ میں جاری پانچ روزہ ڈیجیٹل مارکٹینگ ورکشاپ اج اختتام پزیر ہوا.

قبائلی ضلع باجوڑ کی تاریخ میں پہلی بار پاک فوج اور ایف سی( نارتھ) کی جانب سے باجوڑ کے نوجوانوں کے لئے 5 روزہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا تھا جس 200 نوجوانوں نے شرکت کیا

ورکشاپ میں بزنس اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان شریک رہے

نوجوانوں نے ڈیجیٹل مارکیٹنگ ورکشاپ کے حوالے سے کہا کہ اس ورکشاپ سے ہمیں بہت فائدہ ہوا ہے کیونکہ پہلے ہمیں ڈیجیٹل مارکٹنگ کے حوالے سے کچھ پتہ نہیں تھا اب ہم اپنے بزنس اور دوسروں کی بزنس کی مارکیٹنگ ان لائن کرانے کے طریقے جان گئے ہیں.

انہوں نے کہا کہ اب باجوڑ کے نوجوانوں کو روزگار شروع کرنے میں کافی اسانی ہوگی جبکہ نوجوانوں نے مطالبہ کیا کہ اس قسم کے مزید ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے تاکہ ہمیں اگے بڑھنے کے مواقع مل سکے.

ورکشاپ کے اختتام پر کمانڈنٹ باجوڑ سکاوٹس کرنل سلیمان خالد نے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے جبکہ تمام شرکاء کو سرٹیفیکٹس دئے گئے.

کمانڈنٹ باجوڑ سکاوٹس کرنل سلیمان خالد نے کہا کہ ہم باجوڑ کے نوجوانوں کو کامیابی کی طرف لے جانے کی کوشش کررہے ہیں