پشاور: ضلعی انتظامیہ کا پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

ضلعی انتظامیہ نے کورونا وبا کے پھیلاؤ کے پیش نظر پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے کورونا وبا کے پھیلاؤکے خطرے کے پیش نظر پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عوامی اجتماعات سے گریز اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق ضلع پشاور میں اس وقت کورونا کی شرح 13 فیصد سے بھی بڑھ گئی ہے، بڑے عوامی اجتماعات سے کورونا کے بڑے پیمانے پر پھیلنے کا خدشہ ہے، مذکورہ صورت حال اور کورونا وائرس سے انسانی جانوں کو بچانے کی غرض سے جلسہ کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

واضح رہے کہ جلسہ کے لیے اجازت نامہ کی درخواست فیصل کریم کنڈی، سردارحسین بابک، مولانا عطاء الحق درویش، مرتضی جاوید عباسی اور ہاشم بابر نے فوکل پرسن عبدالجلیل جان کے توسط سے ڈی سی پشاور کو دی تھی۔