کرک میں ہیضے کی وبا پھوٹ پڑی، خاتون اور بچہ جاں بحق سینکڑوں متاث

کرک کے مختلف علاقوں میں ہیضے کی وباء پھیل گئی جس کی وجہ سے ایک خاتون اور ایک بچہ جان بحق جبکہ سینکڑوں متاثر ہوگئے۔

نمائندہ ٹربل پریس کے مطابقہیضے سے متاثرہ علاقوں میں صابرآباد۔،ترکی خیل، کبیر کلہ، علی خیل اور بانڈہ کے علاقے شامل ہیں۔

دوسری جانب ضلع میں ہیضہ جہاں وباء کی صورت اختیار کر گیا ہے وہیں سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث مریضوں نے نجی ہسپتالوں کا رخ کر لیا ہے۔

ہسپتالوں میں عدم سہولیات کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، مقامی لوگوں نے محکمہ صحت کے حکام اور صوبائی حکومت سے فوری اقدامات کی اپیل کی ہے۔