جنوبی وزیرستان کی ٹیم نے نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ جیت لیا

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

جنوبی وزیرستان کے کیڈٹ کالج سپن کئی میں نیشنل تائیکوانڈو چیمپیئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیرستان کی ٹیم ’’وزیرستان ازمرئی‘‘ ایونٹ کی فاتح قرار پائی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں کیڈٹ کالج سپن کئی میں نیشنل تائیکوانڈو چیمپیئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔

پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے تحت ہونے والے اس ایونٹ میں 8 ٹیموں نے شرکت کی جب کہ چاروں صوبوں، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور اسلام آباد سے ٹیموں نے حصہ لیا۔

پاکستان بھر سے 200 ایتھلیٹس ایونٹ میں شرکت کے لیے جنوبی وزیرستان پہنچے جہاں ان کا زبردست استقبال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ جنوبی وزیرستان میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا اور پہلا تائیکوانڈو ایونٹ تھا جس میں وزیرستان کی ٹیم  ’’وزیرستان ازمرئی‘‘ ایونٹ کی فاتح قرار پائی جب کہ خیبر پختونخوا کی ٹیم  رنرز اپ رہی۔

واضح رہے کہ ایف سی کے پی (جنوبی) نے اس ایونٹ کا انعقاد کیا تھا۔ ایونٹ کا مقصد مقامی نوجوانوں کو قومی سطح پر مواقع فراہم کرنا تھا۔