غلنئ : گورنر ماڈل سکول کے اساتذہ کا کلاسز سے بائیکاٹ

قبائلی ضلع مومند کے ہیڈ کوارٹر غلنئ میں گورنر ماڈل سکول کے طلباء نے دھمکی دی ہے کہ اگر انکی کلاسز شروع نہیں ہوئی تو سڑکوں پرنکل کرحکومت کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائنگے۔

مومند پریس کلب میں طلباء نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوۓ کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے اساتذہ نے کلاسوں سے بائیکاٹ کیا ہے اور کوئی بھی استاد کلاس نہیں لیتا جس سے ان کا قیمتی وقت ضائع ہورہا ہے .

انہوں نے کہا کہ  پہلے سے ہی کورونا کی وجہ سے  تعلیم پر بہت برا اثر پڑا ہے اور اب اساتذہ کلاسوں سے بائیکاٹ کررہے ہیں جبکہ اگلے سال مارچ کے مہینے میں بورڈ کا امتحان بھی ہے۔

طلباء نے دھمکی دی ہے کہ اگر جلد از جلدہمارے کلاسیں شروع نہیں ہوئی تو  سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

یاد رہے کہ گورنر ماڈل سکول کے اساتذہ کی تنخواہیں گزشتہ 6 ماہ سے  بند ہیں جس پر گزشتہ ایک ہفتے سے انہوں نے کلاسوں سےبائیکاٹ کر رکھا ہے۔ انکا مطالبہ ہے کہ جب تک تنخواہیں نہیں ملتی تب تک کلاسوں کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔