افغانستان میں پاکستانی قونصل خانے کے قریب دھماکہ، 4 افراد زخمی

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

افغانستان کے شہر جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے قریب چیک پوسٹ پر دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

افغان خبر ایجسنی کے مطابق افغانستان کے سرحدی صوبے ننگرہار کے شہر جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے قریب چیک پوسٹ پر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 3 شہری اور ایک افغان فوجی اہلکار زخمی ہوگیا۔

افغان پولیس چیف نے 4 زخمیوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکا سڑک کنارے رکھے ایک گلدان میں ہوا۔

ذرائع کے مطابق دھماکا پاکستانی قونصل خانے سے 200 میٹر دور چیک پوسٹ پر ہوا تاہم پاکستانی سفارت خانےکا تمام عملہ محفوظ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ محمد فیصل کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر دھماکا آئی ای ڈی نصب کرکےکیا گیا، دفتر خارجہ قونصل خانے کا تمام عملہ محفوظ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں 2 درخواست گزار اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے، قونصل خانے کی حدود اور عملے کی سیکیورٹی مزید بہتر بنانے کیلئے افغان حکام سے رابطے میں ہیں۔