بنوں ڈویژن سے پولیو کے دو کیسز رپورٹ

بنوں ڈویژن سے پولیو کے مزید دو کیسز سامنے آگئے۔

نمائندہ ٹربل پریس کے مطابق ایک کیس شمالی وزیرستان سے جبکہ دوسرا غوڑہ بکاخیل بنوں سے رپورٹ ہوا  ہے جس کے ساتھ پورے ڈویژن میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 32 ہوگئی۔

خیال رہے کہ بنوں کو پولیو کے حوالے سے حساس ترین علاقہ قرار دیا گیا ہے جہاں کل سے انسداد پولیو کی خصوصی مہم شروع کی جا رہی ہے۔v