خیبر پختونخوا : حکومت کی سیاحت کے فروع کیلئے سڑکوں کی منظوری

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

خیبر پختونخوا حکومت نے سیاحت کے فروع کے لئے ایک اہم قدم کے طور پر صوبے کے سیاحتی مقامات تک آسان رسائی کے لئے 3 سڑکوں کی تعمیر کی منظوری دے دی۔

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے سیاحتی مقامات تک آسان رسائی کے لئے 3 سڑکوں کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے، ان سڑکوں میں 48 کلومیٹر کالام کمراٹ روڈ، 52 کلومیٹر تھل پتراک کمراٹ توری اوبہ روڈ اور 14 کلومیٹر تھل جاز بانڈہ روڈ شامل ہیں، یہ سڑکیں عالمی بینک کی معاونت سے خیبر پختون خوا انٹیگڑیٹڈ ٹورازم ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت 30 ملین ڈالر کی لاگت سے تعمیر کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ صوبائی حکومت نے صوبے کے 4 اہم سیاحتی مقامات تک رسائی کے لئے سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں کی منظوری دی ہے جس پر عالمی بینک کی معاونت سے عملدرآمد جاری ہے۔

ان سڑکوں میں ضلع ایبٹ آباد میں 24 کلومیٹر ٹھنڈیانی سڑک کی کشادگی، سوات میں مانکیال تا بڈھ سیرائی 23 کلومیٹر سڑک کی تعمیر، چترال میں شیشی کوہ تا مداکلشٹ 45 کلومیٹر سڑک کی تعمیر اور کوہستان میں 35 کلومیٹر سپاٹ ویلی سڑک کی تعمیر شامل ہیں، یہ سڑکیں 70 ملین ڈالر کی مجموعی لاگت سے مکمل کئے جائیں گے۔

ان سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں کو صوبے میں سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ سڑکوں کی تعمیر کے یہ منصوبے صوبے میں ملکی اور غیر ملکی سیاحت کو فروغ دینے میں سنگ میل ثابت ہونگے۔