ضلع خیبر : ہسپتال پر کام مکمل لیکن مریصوں پر دروزے بند

ضلع خیبر میں کروڑوں روپے سے تعمیر ہسپتال کو ابھی تک مریضوں کے لئے نہیں کھول دیا گیا ہے جس سے عوام کے مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہیں.

لنڈیکوتل کے دور افتادہ علاقہ بازار زخہ خیل میں کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہسپتال پر کام مکمل ہوگیا ہے لیکن ابھی تک مزکورہ ہسپتال کو مریضوں کے لئے نہیں کھول دیاگیا ہیں.

بازار زخہ خیل کے عوام نے فریاد کرتے ہوئے کہا کہ نیا ہسپتال فعال نہ ہونے کے باعث زیادہ تر مریضوں کو لنڈی کوتل اور پشاور کے مختلف ہسپتالوں کو منتقل کرتے جوکہ اکثر اوقات میں ایمرجنسی مریض راستے میں جاں بحق ہو جاتے ہیں.

واضح رہے کہ حکومت ایک طرف قبائلی اضلاع میں عوام کو صحت سہولیات فراہم کرنے کے بلند بانگ دعوے کرتے ہیں لیکن دوسری طرف لنڈ ی کوتل بازار زخہ خیل میں کروڑوں روپے سے تعمیر ہسپتال ابھی تک مریضوں کے لئے فعال نہیں ہے.

عوام کا کہنا ہے کہ یہ افسوس کا مقام ہیں کہ کروڑوں روپے سے تعمیر ہسپتال کے دروازے ابھی تک مریضوں کے لیے بند ہے جس سے عوام مشکلات کا شکار ہے.

علاقے کے عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ لنڈی کوتل بازار زخہ خیل میں قائم ہسپتال کو ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف فراہم کی جائے اور مزکورہ ہسپتال کو مریضوں کے لئے جلد کھول دیا جائے تاکہ علاقے کے غریب عوام کا علاج بروقت اور بہتر طریقے سے ہوسکے اور ان کی مشکلات میں کمی آجائے